the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)
دنیا کے سرکردہ سائنس دانوں نے ستمبر میں جاری ہونے والی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایک جائزہ رپورٹ پر اپنی رائے زنی کی ہے، جو حکومتی سطح کے ایک پینل نے تیار کی ہے۔ رپورٹ میں اعتماد کے ساتھ اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت کا معاملہ حقیت پر مبنی ہے، اور یہ کہ اس کا ذمہ دار زیادہ تر انسان خود ہی ہے۔
رچرڈ کَر سائنس میگزین کے مشہور لکھاری ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ تحقیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گرم ماحول خراب موسم کو خراب تر کرنے کا موجب بنتا ہے۔ موسم کے اعتبار سے، سنہ دو ہزار تیرہ اب تک کا گرم ترین سال تھا، جس کے دوران ماحول



میں ریکارڈ مقدار میں گرین ہاؤس گیسز کا اخراج ہوا۔
روشیان اسکربل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو ہزار تیرہ موسم کی شدت کا ایک اور سال ثابت ہوا۔ جب یہ شروع ہوا تو جنوری میں آسٹریلیا میں گرمی کا درجہ حرارت انتہائی نکتے پر تھا۔ ان کے بقول الیس اسپرنگس کے ہوائی اڈے پر کئی روز تک متواتر بیالیس ڈگری سیلشئیس گرمی پڑتی رہی، جو کہ سال بھر کے انتہائی درجے پر تھی۔ اسی سال دنیا بھر میں جنگلوں کو آگ لگنے، طغیانی اور خشک سالی کےباعث ہلاکت خیز واقعات سامنے آئے۔ اسی طرح فلپائن میں شدید سمندری طوفان آیا، جس کے باعث چھہ ہزار کے قریب افراد ہلاک، جب کہ چالیس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.